آسی[2]
معنی
١ - معالج، طبیب، وید، ڈاکٹر۔ "آسی، طبیب و دوا علاج کرنے والے کو کہتے ہیں۔" ( ١٨٨٨ء، تشنیف الاسماع، ٤٩ ) ٢ - غمگین، اندوہ گیں، رنجیدہ غم میں جو لگی ہے لو تجھی سے یارب آسی ہوں مگر ترے کرم سے خوش ہوں ( ١٩٤١ء، عبدالباری، آسی، قلمی نسخہہ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٨٨ء کو "تشنیف الاسماع" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - معالج، طبیب، وید، ڈاکٹر۔ "آسی، طبیب و دوا علاج کرنے والے کو کہتے ہیں۔" ( ١٨٨٨ء، تشنیف الاسماع، ٤٩ )